Posts
ہاتھی کا بچہ
- Get link
- X
- Other Apps
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک درذی اپنی دکان میں بیٹھا کپڑے سی رہا تھا کہ وہاں سے ایک ہاتھی کے بچے کا گزر ہوا ۔ درزی کو دیکھ کر اس نے اونچا اونچا شور مچانا شروع کر دیا۔ درزی سمجھ گیا کہ ہاتھی کا بچہ بھوکا ہے۔ درزی نے اسے کھانے کو روٹی کا ایک ٹکڑا دیا جسے ہاتھی کے بچے نے کھایا اور چلاگیا۔ اب ہر روز وہ ہاتھی کا بچہ وہاں آتا اور وہ درزی اسے روٹی کا ٹکڑا کھا نے کا دیتا۔ یوں دن گزرتے چلے گئے۔ ایک دن جب ہاتھی کا بچہ درزی کی دکان پر پہنچا تو دکان کو بند پایا۔ یہ دیکھ کر ہاتھی کا بچہ بہت پریشان ہوا کی آج اسے کھانے کو روٹی کا ٹکڑا کون دے گا۔ کچھ دیر وہاں انتظار کے بعد ہاتھی کے بچے نے درزی کے گھر جانے کا فیصلہ کیا قریب کی ایک بستی میں درزی کا گھر تھا چنانچہ ہاتھی کا بچہ پوچھتا پوچھاتا درزی کے گھر پہنچا تو کیا دیکھا درزی سخت بیماری کی حالت میں چارپائی پر پڑا بخار اور درد کی وجہ سے کررا رہا ہے۔ وہ واپس مڑا اور قریب ہی ایک ڈاکٹر کی دکان پر پہنچ کر زور زور سے چلانے...